سرینگر29 جولائی//بڈگام پولےس نے چوبےس گھنٹوں کے اندر نقب زنی کے اےک کےس کو حل کرکے اس مےں ملوث تےن ملزمان کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پےچھے دھکےل دےا۔تھانہ پولیس بڈگام کو ایک مزدو ر محمد دلشاد ولد محمد نعیم ساکنہ شمرا بہار کی شکایت موصول ہوئی جو اس وقت نصراللہ پورہ بڈگام میں رہاےشی ہے بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم افراد نے اس کا موبائل فون چھین لیا ہے۔اس کی شکایت پر تھانہ پولےس بڈگام نے کےس ایف آئی آر نمبر 249/2022 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے مےں تحقیقات شروع کردی گئی۔دوران تفتیش، تفتیشی افےسر نے 24 گھنٹے کے اندر موبائل فون چھیننے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کےا گرفتار افراد کے انکشاف پر 08 چھینے گئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔اوپو 01،ریڈمی 03Realmi 01،انٹیل 01،اٹھو 01،N72 01گرفتار ملزمان کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد علی محمد ڈار اورعبدالرشید راتھرولد محمد سبحان راتھر ساکناں نصراللہ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ ملزمان نے موبائل فون چوری کیے تھے اور ارشاد احمد ڈار ولد گلزار احمد ڈار ساکن پٹھان پورہ نصراللہ پورہ نامی ایک دکاندار کو فروخت کےے جسے مذکورہ کیس میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔البتہ اس کےس کے مذےد تحقےقات جاری ہے۔