سماج سے منشیات پر لگام لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔بڈگام پولیس کو گیریند موڈ بڈگام میں منشیات فروشوں کے بارے میں ایک اطلاع ملی۔ اس کے مطابق تھانہ بڈگام کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور دو منشیات فروشوں کو پکڑ لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے (04 گرام ہیروئن جیسے مادہ اور 13,300 روپے نقدی برآمد ہوئے۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت خورشید احمد ڈار اورگلزار احمد ڈارساکناں نصیر اللہ پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔تھانہ پولےس بڈگام نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 250/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔














