ADVERTISEMENT
پونچھ میں ایک نالہ سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سنگہوٹی پونچھ میں42سالہ چنگیز خان جونیئر کانسٹیبل (فالوور)کی لاش پراسرار طور پر نالہ میں پائی گئی۔ نالہ میں مذکورہ پولیس اہلکار کی لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم وہاں پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ایسی اطلاعات ہے کہ چنگیز خان کی ہلاکت ڈوبنے سے ہوئی تاہم مرنے کی اصل وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات معلوم ہوسکیں گی۔
ADVERTISEMENT