کپوارہ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ ادھر سوپور میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق سوموار کو کپوارہ جارہی گاڑی زیر نمبرJK01V/9561نچایا کرالہ پورہ میں گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 4افراد خمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوںنے زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار پہنچایاجہاں32سالہ نثار احمد خان ولد غلام حسن خان ساکنہ کرالہ پورہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ حادثہ میں 24سالہ اقبال احمد اعوان ولد عبدالرشید ساکنہ کرالہ پورہ ، 33سالہ الطاف احمد اعوان ولد عبدالرشید اعوان، 33سالہ عاشق حسین بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکنان لون ہرے کرالہ پورہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ اس دوران موٹر سائیکل چلا رہے مشتاق احمد صوفی ساکنہ آیت مولہ بانڈی پورہ کو ایک گاڑی نے وارپورہ سوپور میں ٹکر ماردی جس کے سبب وہ زخمی ہوگیا۔ مذکورہ شہری کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سوپور لایاگیا جہاں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے سکمز صورہ منتقل کیا۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔