گورنمنٹ پولی تکنیکوں کے پرنسپل سے صد فیصد اِندراج کرنے کیلئے کہا
پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایس ڈی ڈی ) ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج جموںوکشمیر کے سرکاری پولی تکنیک کالجوں میں داخلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ( بی او ٹی اِی ، جے اینڈ کے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے اَفسران ، تمام سرکاری پولی ٹیکنیک کے پرنسپلوں ، اے آئی سی ٹی اِی اور پرائیویٹ پولی تکنیک کے نمائندوں نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے تمام پولی تکنیک میں داخلے کے عمل کے سلسلے میں تمام متعلقہ اَفسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ بی او ٹی اِی نے تین سالہ ڈپلوما پروگرام میں داخلوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں اور اَب تک بورڈ کو 3,060 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔