ADVERTISEMENT
ضلع پونچھ کی منڈی ندی میں پیر کے روزبہہ جانے والے10 سالہ بچے کی لاش منگل کی صبح پونچھ ضلع میں دریا سے برآمد ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ دس سالہ بچے لاش کو گزشتہ روز شروع کئے گئے ریسکیو آپریشن کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے منگل کی سترا گاو¿ں کے قریب سے برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا اوربعدازاں بچے کی نعش آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کی گئی ۔منڈی ندی میں ڈوب کر لقمہ اجل بننے والے دس سالہ بچے کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل منڈی کے ارائی گاو¿ں سے ہے
ADVERTISEMENT