نشہ آورادویات برآمد ،کیس درج:پولیس
بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری رکھتے ہوئے یہاں اسٹیڈیم کالونی کے نزدیک ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا،اوراسکی تحویل سے 197نشہ آور کیپسول برآمد کر لئے۔ ایک بیان میں پولیس نے کہاکہ معمول کے مطابق ناکے کی چیکنگ پربارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم زیر نگرانی ایس ایچ اﺅ شوکت احمدنے ایک منشیات فروش غلام نبی گوجری ولد محمد شعبان گوجری ساکنہ قاضی ہمام ضلع بارہمولہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 197نشہ آور کیپسول برآمد کئے۔ملزم کیخلاف پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کو سراہا اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی حقیقی علامت ہے۔














