جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صوبائی صدر ماسٹر شیخ منصور کے ایک بیان کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ نگوا سکمز کے صدر اور ٹرسٹ کے چیرمیں اشتیاق بیگ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ٹرسٹ کے مرکزی مشاورت کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ا س موقعے پر ایڈوکیٹ سید ریاض خاور قانونی مشیر اعلیٰ کی نگرانی میں اجلاس کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں خصوصی طور پر ایڈیشنل سکمز گلزار شبنم کو مرکزی مشاورت کمیٹی کا ممبر اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا جبکہ ٹریڈ یونین لیڈر اظہر مجروح ترجمان اعلیٰ، سرکردہ تاجر بشارت شاہ کو مرکزی سیکریٹری ، مشتاق احمد شاہ ضلع صدر بارہمولہ ، لون نثار ضلع صدر اننت ناگ نامزد کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ٹرسٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے اس بات پر زور دیا گیا کہ مستحق اور مجبور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔ اس موقعے پر راجوری میں 14اور 15فروری کو مفت طبی کیمپوں کو بھی حتمی شکل دی گئی اور اس سلسلے میں تیاریوں کو جائزہ لیاگیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اطمینا ن کااظہار کیا گیا ہے کہ ان میڈیکل کیمپوں میں لوگوں کےلئے بہتر طبی سہولیت فراہم کی جارہی ہے اور انہیں علاج و معالجہ اور ڈاکٹری مشورے کے ساتھ ساتھ مفت ادوات بھی فراہم کی جائے گی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر قاضی سرور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز کا ان کے تعاون پیش کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان میڈیکل کیمپوں میں جموں صوبہ کے صدر ڈاکٹر سشیل سادھن کی قیادت میں ایک طبی ٹیم بھی اپنی خدمات انجام دیںگی۔