ممبر ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر اِنجینئر اعجاز حسین نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔شیخ اعجاز حسین جنہیں حال ہی میں حج کمیٹی آف اِنڈیا کے رُکن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ، نے لیفٹیننٹ گورنر کو حج کے آسان اِنعقاد کے لئے ایچ سی آئی کی جانب سے کی جانے والی متعدد سرگرمیوں ، اِنتظامات اور تیاریوں کے بارے میںجانکاری کیا۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اَپنے حلقہ اِنتخاب میں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بالخصوص عام لوگوں کی سہولیت کے لئے پتھر کی کانوں کے کام کو بہتر کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی ممبر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں حج کمیٹی آف اِنڈیا کے ممبر کے طور پر نامزد کئے جانے پر مبارک باد دی اور اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر یوٹی کے عازمین حج کے لئے مناسب اِنتظامات کو یقینی بنانے کے لئے لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں تمام جائز مسائل کے مناسب ازالے کا یقین دِلایا۔