نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے اور ان کی توانائی مثبت انداز میں استعمال کرنے کے لئے ایک ٹی ٹیونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اِفتتاح ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اِشفاق نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے دیدر مباغ میں کیا۔نزہت اِشفاق نے شرکا¿ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی اِس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔اُنہوںنے مزید کہا کہ اِس ٹورنامنٹ کے اِنعقاد کا مقصد اُبھرتے ہوئے نوجوانوں کی مضمر صلاحیتوں کو نکھارنا ہے اور انہیں اَپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقعہ فراہم کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیل انہیں منشیات کے استعمال اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھے گا۔اِس موقعہ پر اُنہوںنے کہا کہ ہرگاﺅں میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کیا جارہاہے چاہیئے وہ بہامہ ، بٹواینا ، وکورا ، لار یا کوئیا ور گراﺅنڈ ہو۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ پنچایتی سطح پر کھیل سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن نے اس طرح کے پروگراموں کو باقاعدگی سے منعقد کرنے میں مالی اور اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پر میونسپل کونسل کے چیئرمین گاندربل ایڈووکیٹ الطاف احمد ، ریونیو اور ڈی وائی ایس ایس کے افسران بھی موجودتھے۔