حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے122نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے79کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 43کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,22,550تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے اَندر 03کووِڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں جن میںسے 02جموں صوبہ اور 01کشمیر صوبہ سے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,22,550معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,400سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,16,761اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,389تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,239کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,150کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
اِس دوران آج مزید129فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے47افراداور کشمیر صوبے کے82اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 12,19,7,112ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 08 اگست 2021ئکی شام تک11,87,4,562نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔