کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چلتے جموں کشمیر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام اسکول بشمول اعلیٰ تعلیمی ادارے اور کوچنگ سنیٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے تاہم داخلوں اور 15اگست کی تقریبات کیلئے ان ہی طلبہ کو آنے کی اجازت ہو گی جنہوںنے ویکسین کرایا ہو۔ گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کی دوسری لہر میں بتدریج کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے پہلے ہی جموں کشمیر کے تمام اضلاع میںہفتہ وار کورونا کرفیو کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا ۔وہیں اتوار کو جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے توار کو ایک اور حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ جموں کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔ حکمنامہ کے مطابق ایک میٹنگ چیف سیکرٹری کی صدار ت میںمنعقد ہوئی جس میں انتظامیہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی اور فیصلہ لیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے فی الحال تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بند ہی رہیں گے تاہم داخلہ سرگرمیوں کیلئے جانے کی اجازت ہو گی ۔ ساتھ ہی اسکولوں اور کالجوں و یونیورسٹیوں میں داخلہ کورسوں کیلئے جانے سے پہلے طلبہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ پہلے ویکسین لگائے ہوئے ہو ۔