اننت ناگ میں محکمہ بجلی کا ملازم کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل
ضلع بارہ مولہ کے پٹن گاوں میں 24سالہ نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد جبکہ اننت ناگ میں محکمہ بجلی کا ملازم کرنٹ لگنے سے از جان ۔ اطلاعات کے مطابق بارہمولہ ضلع کے پٹن کے گاوں سلطان پورہ میں بدھ کو ایک 24 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کی شناخت محمد یاسین یتو ولد عبدالحمید یتو کے طور ہوئی ہے جو آج اپنے گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کی لاش دیکھ کر اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے مقامی پولیس تھانہ کو اطلاع دی اور اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم معاملے کا پتہ لگانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔اہلکار نے کہا کہ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بدھ کے روز بجلی لائن کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی کے ساتھ کام کرنے والا ایک 28 سالہ کیجول لیبر کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی ہے۔ کیجول لیبر شبیر احمد خان، عمر 28سال ولد محمد اقبال خان سکنہ چیک ایشرداس متان کو ونتراگ کہریبل میں بجلی کی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگ گیا۔ اسے فوری طور پر پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) متن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایک پولیس اہلکار نے کیجول لیبر کی موت کی تصدیق کی۔ اہلکار نے مزید کہا، "پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے”۔