ماہ مارچ اور اپریل میں گرمی کی شدت کے بیچ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس دوران کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیںہوئی ۔ادھر بعد دوپہر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میںشدید ژالہ باری ہوئی ۔ بارشوں کے ساتھ ہی گرمی کی لہر سے اہلیان وادی کو راحت ملی اور درجہ حرارت میںبھی کمی ریکارڈ ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 13 اور14 اپریل کو بھی مطلع ابر آلود رہ رہنے کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید گرمی کی لہر سے آخر کار اہلیان وادی کو راحت مل گئی ہے ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے ہی موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے ہی محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کے شمال و جنوب میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ ہوا جبکہ بالائی علاقوں خاص طور پر مشہور سیاحتی سونہ مرگ کے اوپری حصہ میں ہلکی برفباری ہوئی ۔بارشوں کا سلسلہ بدھ کی صبح تک جاری رہا تاہم بدھ کو دن بھر موسم ابر آلود دہنے کے نتیجے میں ٹھنڈی ہوائیوںکا زور رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران 5.3 ملی میٹر بارش ریکار ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران7.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران 6.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا ۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میں آئندہ 24گھنٹوں تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خراب موسمی صورتحال 14اپریل کے بعد دوپہر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اسمانی بجلی گرنے کی بھی وارننگ جاری کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں رواں ماہ کی 20 اور21 تاریخ کو ایک بار پھر موسم کروٹ بدل سکتا ہے اور اس دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ادھر جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میںبدھ کے بعد دوپہر شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میںمیوہ باغات میںکافی نقصان ہوگیا ۔