پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسڑکٹ آفسیر کو ای گورننس میں اپنی بہترین اور مثالی کا ر کردگی کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر اویلیوشن اینڈ سٹیٹکس کشمیر کی ایک میٹنگ22فروری کو منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ گورننس انڈیکیٹرس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اطمینان کااظہار کیا گیا کہ محکمہ کے ایک ڈسٹرکٹ آفیسر امتیاز احمد (جوائنٹ ڈائریکٹر) پلاننگ ) جو کہ اس وقت چیف پلاننگ آفسیر کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں نے جموںکشمیر یوٹی کا نام روشن کیا ۔ موصوف کو تلنگانہ میں قومی سطح کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ میٹنگ میں شامل ڈسٹرکٹ افسران اور دیگر متعلقین نے بتایا کہ موصوف کی اپنے کام کے تئیں لگن اور ایمانداری سے ہی انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے اور تمام شرکاءنے انہیں یہ اعزاز حاصل ہونے پر مبارکباد دی ۔