آئندہ 24گھنٹوں میںمزید برفباری کا امکان ، 24فروری کی صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آئی گی /محکمہ موسمیات
چلہ بچہ کے ایام میں محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق شہرہ ٓفاق گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت دیگر بالائی و میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں برفباری اور رم جم بارشیں ہوئی ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر پھر لوٹ آئی جبکہ درجہ حرارت میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 24فروری کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی ۔درمیانی شب سے ہی گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پربرف و باراں کا سلسلہ شروع ہواجو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں منگل کی صبح بارشوں کے بعد ہلکی برفباری ہوئی جو دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں سردی کی لہر پھر لوٹ آئی جبکہ درجہ حرارت میں بھی کافی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 24فروری کے بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ سوموار تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔ ادھر تازہ بارشوں اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں کافی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ گزشتہ کئی دنوں کے خوشگوار موسم کے بعد سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی تھی 25سے 27فروری تک موسمی صورتحال خراب رہے گی جس دوران بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان ہے ۔