متعدد کوچنگ اِنسٹی چیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹران کے ایک وَفد نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور اُنہوں نے معیاری تعلیم ، معاشی طور پر کمزور طلباءکے لئے ریزرویشن اور دیگر مسائل سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں سری نگر میں مقیم اِداروں کے منیجنگ ڈائریکٹران شامل تھے ، نے مشیر موصوف کو ان کے بعض مسائل گوش گذار کئے اور اُنہوں نے کہا کہ وہ طلباءکو معیار ی تعلیم فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں اور طلاب برادری کی بہتری کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔وفد نے غریب طلباءکے لئے 10فیصد ریزر ویشن کا مطالبہ کیا۔وفد نے حکومت کی جانب سے مناسب ریگولیشن اور چیکنگ ہونی چاہیئے تاکہ کوٹا کے تحت صرف مستحق طلباءکو ہی موقع ملے ۔ اُنہوں نے کوچنگ اِداروں کی رجسٹریشن میں آسانی پیدا کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ رجسٹریشن زیادہ جامع طریقے سے کی جانی چاہیئے۔اُنہوں نے طالب علم برداری کی بہتر اَنداز میں خدمت کرنے کے مقصد کے ساتھ حکومت کوچنگ اِنسٹی چیوٹ کو چلانے سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے مربوط طریقے سے پالیسی وضع کرے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ سیشن کے آغاز سے قبل مفت تعلیم کے اہل طلباءکا ریزرویشن کوٹا کوچنگ سینٹروں کو بھیج دے تاکہ طلباءکسی بھی موضوع سے محروم نہ رہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ایسو سی ایشن کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائزہ مسائل ترجیحی بنیاد پر دیکھا جائے گا۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ ان کی تجاویز اِنتظامیہ کی طلباءکو معیاری تعلیم دینے کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہیںاور اِس سلسلے میں بہت سے اِقدامات اُٹھائے ہیں۔