بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد
سماج سے منشیات کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے پلوامہ، سوپور اور بڈگام میں چھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میںممنوعہ مادہ برآمدکر لیا۔پلوامہ میں پولیس نے راجپورہ اورٹہاب علاقوں میں الگ الگ کارروائیوں میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت عشرت منصور گنائی عرف سمیر ولد منصور احمد گنائی ساکن میمندر گنائی محلہ شوپیاں اور محمد ایوب میر ولد غلام احمد میر کے بطور ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں۔ انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح سوپور میں پولیس اسٹیشن سوپور کی پولیس پارٹی نے گشت کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عاقب نثار گوجری عرف عاقب گورے ولد نثار احمد گوجری ساکن بٹ پورہ حال ماڈل ٹان اور عرفان احمد گازی عرف راجو گازی ولد عبدالخالق گازی ساکن یاسین کالونی آرام پورہ سوپور کے نام سے ہوئی ہے۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے کوڈین کی 60 بوتلیں، 288 منشیات کے ٹیکے اور بران شوگر برآمد ہوا۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس کے مطابق، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 276/2021 پولس اسٹیشن سوپور میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کی۔علاوہ ازیں بڈگام میںپولیس اسٹیشن ماگام کی پولیس پارٹی نے بٹ پورہ کنیہامہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران 02 افراد کو روکا کر تلاشی شروع کی۔ ان کی شناخت عبدالمجید پنڈت ولد غلام نبی پنڈت ساکن بٹہ پورہ کنیہامہ اور نثار احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن روشن آباد مزامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے کوڈین کی 11 بوتلیں اور 190نشیلی ٹیکے برآمد ہوئیں۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس سلسلے میںمقدمہ ایف آئی آر نمبر 251/2021 کومتعلقہ دفعات کے تحت تھانہ ماگام میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے