پارس ہسپتال کی جانب سے بدھ کو سرینگر کے راجباغ علاقے میں قائم لنٹن ہال پبلک اسکول میں طلباءکیلئے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس دوران وہاں طلبہ کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ اس کیمپ میں اسپتال کی ٹیم جن میں ڈاکٹر دانش اندرابی (کنسلٹنٹ ای این ٹی اور اینڈوسکوپک سکل بیس سرجری )اور ڈاکٹر مرتضیٰ منظور (بی ڈی ایس، ایم ڈی ایس ) جو کہ امراض دانت کے ماہر ڈاکٹر ہے نے اسکول کے طلبہ کا طبی معائنہ کیا ۔ اس طبی کیمپ کا کا آغاز صحت کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کے بعد ہوا جس کے بعد طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے مختلف ادویات اور مشورے دیے۔ اس کیمپ میں سکول کے 150 سے زائد طلباءنے بھر پور شرکت کی اور مفت طبی مشورہ حاصل کیا ۔ کیمپ کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ صحت بہت اہم ہے اور صحت مند رہنا آپ کے مجموعی طرز زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ باقاعدگی سے صحت کی جانچ پڑتال واقعی اہم ہیں