یہ شوروم نہ صرف سرینگر کی شان ہے بلکہ پورے کشمیر کےلئے فخر کی بات ہے : اعجاز اسد
سرینگر: سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں بین الاقوامی کمپنی ”ریڈ ٹیپ “ کے شوروم کاافتتاح ڈی سی سرینگر اعجاز اسد نے کیا ۔ اس موقعے پر ڈی سی سرینگر نے کہا کہ سرینگر میں اس طرح کا شوروم ہونا نہ صرف شہر سرینگر کی شان کو بڑھائے گا بلکہ یہ پوری وادی کےلئے بھی فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شوروم سے درجنوں نوجوانوں کو روز گار بھی ملا ہے اور میں ذاتی طو رپر اس کوشش کی سراہنا کرتا ہوں۔ اطلاعات کے مطابق ایچ ایم ٹی سرینگر میں آج بین الاقوامی برینڈڈ کمپنی RED TAPEشوروم کا افتتاح ڈی سی سرینگر اعجاز اسد نے کیا۔ شوروم کے مالک ولید خالد نے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شوروم یہاں کے لوگوں کی کافی ضروریات کو پورا کرے گا۔ ولید نے کہا کہ اس شوروم میں لوگوں کو میعاری ایشاءمناسب قیمت پر دستیاب ہوں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ ریڈ ٹیپ ایک انٹرنیشنل کمپنی ہے جن کے برینڈس چیزیں جن میں جوتے، چپل ، ٹی شیرٹس ، پینٹ وغیرہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شوروم میں قریب تیس افراد کام کررہے ہیں اور میں اس بات پر فخر محسوس کررہا ہوں کہ میرے ذریعے کسی نوجوانوں کو روزگار ملا ہے ۔ اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بھی کہا کہ یہ ایک مفرد پہل ہے جس سے لوگوں کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس شوروم کی بدولت کئی لوگوں کو روزگار ملا ہے جو کہ قابل سراہنا بات ہے ۔ اس دوران کئی ایک گراہکوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ ٹیپ کا شوروم ایچ ایم ٹی میں کھلنا اپنے آپ میں ایک بہت بڑی بات ہے اور اس سے لوگوں کو بڑے مارکیٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔