سرینگر/ //وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 4بہترین تیراکیوں کو اعزاز سے نواز ا گیا ہے ۔ اس ضمن میں جے کے لائف سیونگ سپورٹس ایسوسی ایشن اورلائف سیونگ سپورٹس فیڈریشن آف انڈیا نے باہمی اشتراک کے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں ان تیراکیوں کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ جے کے لائف سیونگ سپورٹس ایسوسی ایشن اورلائف سیونگ سپورٹس فیڈریشن آف انڈیا نے واٹر سپورٹس سنٹر نگین میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وادی کے چار تیراکیوں کو عمران احمد ، جاوید احمد وانی، پرویز احمد یتو اور ارشد احمدڈار پول لائف گارڈ ، لائف سیونگ تیکنیک لائسنس سے نوازا گیا ۔ منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں تیراکی کے شوقین افراد نے شرکت کی جبکہ اس موقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریکریشن ، پلاننگ محکمہ ٹورازم ملک وسیم مہمان خصوصی کے طور پر شریک رہے ۔ تیراکیوں نے ٹینکی پورہ ٹرننگ کورس مکمل کیا تھا ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں تیراکی ایک کھیل کے طور پر جانی جاتی تھی جس میں وادی کے مشہور تیراک حصہ لیکر تیرتے ہوئے دریا ءکے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچ جاتے تھے اور ان تیراکیوں کو سرکاری اعزازات کے علاوہ سرکاری نوکری سے بھی نوازا جاتا تھا تاہم گزشتہ تیس برسوں میں تیراکی کا کھیل نہیں کھیلا گیا ۔