ٹکر کپواڑہ میں انتظامیہ نے زائرین کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے تھے۔
کپواڑہ //کھیر بھوانی کا سالانہ تہوار اتوار کو کپوارہ کے ٹکر علاقے میں منایا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد نے کشمیری پنڈتوں نے حصہ لیا اور وہاں پوجا پارٹ کا اہتمام اور ننگے پاؤں چلتے ہوئے مورتی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ، عقیدت مندوں نے گلاب کی پتیاں، دودھ لے کر دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سالانہ تہوار نے کشمیری پنڈتوں اور مسلمانوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ثقافتی بندھن کے جذباتی مناظر کو پیش کیا ۔ ضلع انتظامیہ کپواڑہ نے زائرین کے لیے وسیع انتظامات کیے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کپوارہ ڈاکٹر ڈویفوڈے ساگر دتاترے نے یاتریوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع افسران کے ساتھ مندر کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لیے پینے کے پانی، صحت، ٹرانسپورٹ کی سہولیات، خیموں کے مناسب انتظامات کیے تھے۔ مندر میں آنے والے زائرین نے مندوں میں تمام انتظامات کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ بالخصوص ڈی سی کپواڑہ کا شکریہ ادا کیا۔