پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی
سرینگر/28فروری//راجوری میں منگل کے روز ایک بارودی سرنگ جو کہ ایک ڈبہ میںرکھی گئی تھیں کو ضبط کرکے بعدمیں ناکارہ بنایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دیسی ساخت کا بم ہے ۔ منگل کو راجوری کے پنجہ چوک علاقے میں ایک مشتبہ آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) ملا ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ راجوری پولیس کے بی ڈی اسکواڈ کے ساتھ سیکورٹی فورسز نے باکس میں نصب ایک مشتبہ آئی ای ڈی برآمد کیا اور باکس پروٹین سپلیمنٹ کی شکل کا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجہ چوک راجوری سے آئی ای ڈی ٹائپ باکس برآمد کیا گیا جسے بجلی کے پول کے قریب رکھا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی کو تباہ کرنے کے لیے بتھونی جنگل کی طرف لے جایا گیا تھا۔جہاں بم ڈسپوزل سیکارڈ نے اسے تباہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔