سری نگرمیں قائم ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے جموں وکشمیر میں 11نومبر تک موسمی صورتحال ابتررہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ 12نومبر سے موسم میں مجموعی طورپر بہتری آئے گی ۔انہوںنے کہاہے کہ موسم سرما شروع ہوچکاہے ،اوراگلے مرحلے میں 12سے16نومبرتک موسم صاف سے جزوی طورپر ابرآلود رہے گا۔اس دوران سنیچر اوراتوار کی درمیانی شروع ہوئی تازہ برف باری اوربارشوں کے بعدکشمیروادی ،چناب ویلی اورخطہ پیرپنچال میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پیراورمنگل کی درمیانی رات سیاحتی مقامات گلمرگ اورپہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.6ڈگری سینٹی گریڈ اورمنفی 1.6ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے منگل کی صبح کہاکہ” جموں وکشمیرمیں 11نومبرتک موسم بے ترتیب رہے گا۔ 12 سے مجموعی طور پر بہتری متوقع ہے“انہوںنے کہاکہ موسم سرما شروع ہوچکاہے ،اسلئے لوگ کمروںکو گرم رکھیں، محفوظ رہیں۔سونم لوٹس نے کہا کہ نومبرکی 9ویں شام سے11ویں دوپہر کے دوران ہلکی سے اعتدال پسند برفباری (اونچائی سے زیادہ) ہونے کا امکان ہے۔ 10نومبر کو زوجیلا پاس پر سطحی نقل و حمل میں خلل پڑ سکتا ہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ11سے17 نومبر تک بنیادی طورپر خشک موسم متوقع ہے،اورفی الوقت کسی بڑی برف باری کی پیش گوئی نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ 12سے16نومبرتک آسمان صاف رہنے کیساتھ ساتھ جزوی طور پر75فیصد ابر آلودرہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے پھرکہاکہ10اور11نومبر کوہونے والی متوقع برف وباراں اوردرجہ حرارت میں کمی ہونے کے نتیجے میں سری نگر جموں قومی شاہراہ ،سری نگر لیہہ شاہراہ اورلیہہ منالی روڑ کے علاوہ مغل روڑ پر ٹریفک کی سطحی نقل و حمل میں عارضی خلل پڑ سکتا ہے۔اسلئے لوگ سفر شروع کرنے سے پہلے، تکلیفوں سے بچنے کے لئے ٹریفک پولیس سے سڑک کی حالت جانیں۔سونم لوٹس نے مزیدکہاکہ بڑے راستوں یعنی شاہراہوں پر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ کافی کھانے کی اشیاء، گرم جوتے، کپڑے وغیرہ لے جائیں۔ کیونکہ خراب موسم میں سڑک کی حالت غیر یقینی رہتی ہے۔اس دوران سنیچر اوراتوار کی درمیانی شروع ہوئی تازہ برف باری اوربارشوں کے بعدکشمیروادی ،چناب ویلی اورخطہ پیرپنچال میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔پیراورمنگل کی درمیانی رات سیاحتی مقامات گلمرگ اورپہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.6ڈگری سینٹی گریڈ اورمنفی 1.6ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا۔ حکام نے بتایا کہ اگلے 3 دنوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیشین گوئی کے درمیان، منگل کو زیادہ تر مقامات پر پارہ گرا اور گلمرگ اور پہلگام میں زیرو سطح سے نیچے آ گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دار نے کہاکہ سنیچر اوراتوار کی درمیانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اس وقت گرما ئی دارالحکومت کیلئے معمول سے2.5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔انہوںنے کہاکہ سنیچر اوراتوار کی درمیانی قاضی گنڈ میںشبانہ درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ، پہلگام میں، پارہ منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ، کوکرناگ میں4.1ڈگری سینٹی گریڈ،گلمرگ میںت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں، پارہ 2.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ۔انہوںنے مزیدکہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگل کوصبح ساڑھے8 بجے تک سری نگر میں1.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں24.6 ملی میٹر، پہلگام میں 10.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں5.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں12.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 2.6 ملی میٹر، بانہال میں27.8 ملی میٹر، بٹوٹ میں 7.8 ملی میٹر ، کٹرا میں7.0 ملی میٹر اور بھدرواہ میں2.2 ملی میٹربارش ہوئی۔