پنجاب پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی
پنجاب میں کشمیری ٹرک ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں پنجاب پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شمالی ریاست پنجاب کی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیو رکو مکریا علاقے میں ٹول پلازہ کے ملازمین کی طرف سے مبینہ طور پر مارپیٹ کے بعد مقدمہ درج کیا ہے۔ صدر جموں وکشمیر ٹریک آپریٹرز ویلفیئر یونین کے صدر ہلال ملک نے بتایا کہ یاری پورہ کا ڈرائیور ساحل اقبال مکریا پنجاب میں ٹول پلازہ کے ملازمین کی جانب سے مارپیٹ کے بعد زخمی ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد اقبال کو مکریا سیول ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آڑ بھی درج کی ہے۔ اُن کے مطابق ہمیں امید ہے کہ پنجاب پولیس مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرئے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔