بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول ہے۔ چیف سیکرٹری
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈی آئی ایس سی او ایم ایس ) کے سرمائی تیاریوں کے جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ورکشاپوں کو سپیئر پارٹس سے بھرا جائے ، ٹرانسفارمروں کا معائینہ کیا جائے اور زیادہ کھپت کے موسم میں مانگ کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفارمروں کا وافر ذخیرہ رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ بِلنگ کا فلیٹ ریٹ سسٹم جلد ختم کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے اور صارفین کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اِس مقصد کے لئے بجلی چوری کے خلاف مو¿ثر نفاذ کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں بھی ضرورت ہو بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی پہلے سے تشہیر کی جائے تاکہ صارفین اِس کے مطابق اَپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے رام ۔ کشتواڑ اور سونہ مرگ اور گریز کے درمیان بجلی لائنوں کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے بجلی کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے یوٹی سے مو¿ثر اور سستی بجلی کی خریداری کے لئے پیشہ ورانہ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے پر زو ر دیا۔ اُنہوں نے پاور پر چیز ایگری منٹ ( پی پی اے )سے یا پاور ایکس چیجز سے ایسی خریداروں کے لئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ صارفین اور ایمنسٹی اَداکرنے والوں سے ریونیو کی وصولی کے اہداف مقرر کریں اور اِس عمل کی کارکردگی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے مارچ 2023ءتک سری نگر اور جموں شہروں میں ہرایک میں کم سے کم 1.5لاکھ سمارٹ میٹر لگانے کی ہدایات کو دہرایا۔چیف سیکرٹری نے زائد اَز 90 فیصد نقصان والے فیڈروں کے اِنچارج اَفسران اور ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کو 15فیصد سے کم رکھا جانا چاہیے۔میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل شیوا ننت طائل اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی سی ایل یاسین ایم چودھری اورڈِسکامز کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔