کپواڑہ کے کئی مقامات پر تیز بارشوں کے ساتھ تیز آندھی سے درختوں اور مکانوں کو نقصان
خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوںکی پیش گوئی کی ہے۔ادھر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ادھر بعد دوپہر شمالی ضلع کپواڑہ میں موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی تیز ہواﺅں کے ساتھ ساتھ تیز بارشیں بھی ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق ٹنل کے آر پار خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں کے دوران جاری رہ سکتی ہے۔ ادھر شبانہ درجہ حرارت کے بارے میںمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ مشہور سیاحتی مرکز پہلگام میں 12.7 ڈگری سلشس جبکہ شہر آفاق گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت15.6 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں جمعے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا ۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میںکچھ اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوںکی پیش گوئی کی ہے۔ادھر بعد دوپہر شمالی ضلع کپواڑہ میں موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی تیز ہواﺅں کے ساتھ ساتھ تیز بارشیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں درختوں اور مکانوں کو نقصان ہو گیا ۔