Daily Aftab
28 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

فرار ہونےوالے سابق سری لنکن صدر کی ملک واپسی

by Online Desk
03 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کولمبو میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر پہنچاکر کافی سیکورٹی فراہم کی گئی
کولمبو: ۳ ستمبر (ایجنسیز) سری لنکا میں معاشی بحران کے رد عمل میں صدارتی محل پر ہزاروں مظاہرین کے دھاوا بولنے کے بعد ملک سے فرار ہونےوالے سابق صدر گوتابایا راجا پکشے سات ہفتوں کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔ سابق صدرگوتابایا راجا پکشے جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کو بینگکاک سے کولمبو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترے تھے جہاں پارٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔ ائر پورٹ سے گوتابایا راجا پکشے کو مسلح فوجیوں کے حصار میں دارالحکومت کولمبو میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر پہنچایا گیا جو ان کے لیے بطور سابق صدر مختص کی گئی ہے۔ 13 جولائی کو گوتابایا راجا پکشے اپنی اہلیہ اور دو گارڈز کے ہمراہ ایئر فورس کے جہاز میں مالدیپ کیلئے روانہ ہوگئے تھے جہاں سے وہ سنگاپور گئے اور وہیں سے انہوں نے ای میل کے ذریعے سپیکر پارلیمنٹ کو استعفٰی بھجوا دیا تھا۔ سابق صدر کے ملک سے فرار ہو جانے کے بعد بھی مظاہرین صدارتی محل میں موجود رہے تھے اور ان کے استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد انہوں نے جشن بھی منایا تھا۔ خیال رہے کہ سابق صدر کے خلاف کوئی عدالتی مقدمہ یا وارنٹ گرفتاری زیر التوا نہیں ہے۔ ان کے خلاف بطور وزارت دفاع کے سیکرٹری مبینہ بدعنوانی کا واحد عدالتی مقدمہ درج تھا جو 2019 میں صدر منتخب ہونے کے بعد آئینی استثنیٰ کے باعث واپس لے لیا گیا تھا۔ کئی ماہ سے سری لنکا بدترین معاشی بحران کی زد میں ہے جس کے ردعمل میں ملک بھر میں غیر معمولی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دیوالیہ ہونے والے ملک سری لنکا میں معاشی بدحالی کا ذمہ دارگوتابایا راجا پکشے اور ان کے اہل خانہ کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ سری لنکا کی حکومت نے اپنے 51 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کے باعث خود کو دیوالیہ قرار دیا تھا۔ قرض کی ک±ل رقم میں سے سری لنکا کو 27 ارب ڈالر سنہ 2027 تک واپس کرنا ہیں۔ گوتابایا راجا پکشے کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تاہم 20 جولائی کو پارلیمان میں ووٹنگ سے انہیں صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔ جمعرات کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے دو ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیل آو¿ٹ پیکج دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف نے دارالحکومت کولمبو میں نو دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ’سری لنکا کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ سری لنکا کے لیے نئے پروگرام کا مقصد معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کو بحال کرنا ہے۔‘ صدر رانیل وکرما سنگھے نے رواں ہفتے قرضوں پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر ٹیکسوں میں مزید اضافے اور وسیع اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ ان کی حکومت پہلے ہی ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں تین گنا سے زیادہ اضافہ کر چکی ہے اور توانائی کی سبسڈی کو ختم کر چکی ہے، جو آئی ایم ایف کے بیل آو¿ٹ کے لیے ایک اہم شرط ہے۔ سری لنکا غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر نہ ہونے کے باعث ضروری اشیا بھی درآمد کرنے کے قابل نہیں ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
پانچ لاکھ ایرانی زائرین کو عراق آنے کی اجازت

پانچ لاکھ ایرانی زائرین کو عراق آنے کی اجازت

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سری لنکا کے صدر نے اپنے غلط فیصلوں کو تسلیم کرلیا
بین اقوامی

فرار ہونےوالے سابق سری لنکن صدر کی ملک واپسی

03 ستمبر 2022
اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی
تفریح

اپنے وقت کی بے حد کامیاب اداکارہ نمی

25 فروری 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d