زائرین کو داخلے کا مرحلہ آسان بنانے کی کوشش، تمام سہولیات مہیا کرنے کا وعدہ
بغداد: ۳ ستمبر (ایجنسیز) عراق نے ایران کے پانچ لاکھ زائرین کو الشیب پورٹ کے راستے امام حسین کے اربعین کے موقع پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔ سنیچر کو عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی آئی این اے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ضروری حفاظتی اور صحت کے حوالے سے اقدامات کیے ہیں۔ حکام کے مطابق زائرین کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ آئی این اے نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گزرگاہ پر سہولیات اور اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران نے دورے کیا۔ عراقی حکام نے بتایا کہ ایرانی زائرین کو ملک میں داخلے کا مرحلہ آسان بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین عراق کے شہر کربلا میں اربعین کیلئے آتے ہیں جہاں امام حسین کا مزار واقع ہے۔ امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ بھڑکنے کے بعد ہزاروں افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کا ایک ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ متعدد عمارتیں آگ کی زد میں ہیں جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ آگ خطرناک رفتار سے پھیل رہی ہے۔ کیلی فورنیا میں ویڈ، لیک شسٹینا اور ایج ووڈ کے علاقہ مقیموں کو گھر لازمی خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، مقامی ہائی سکول میں موجود بچوں کو بھی بس کے ذریعے حفاظتی مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ جانورں اور مویشیوں کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے عارضی شیلٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔ انخلا کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ ’زندگیوں کو فوری خطرہ ہے اور یہ قانونی حکم ہے کہ علاقہ فوراً چھوڑ دیا جائے۔ قانونی طور پر یہ علاقہ عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔‘ ریاست کیلی فورنیا، نیواڈا اور ایری زونا میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کے بعد جنگلات میں آگ لگی ہے۔ موسم کا حال بتانے والی قومی سروس کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں ستمبر کے آغاز میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو دیگر علاقوں میں بھی متوقع ہے۔ کیلی فورنیا کی شمالی کاو¿نٹی سسکیو میں گزشتہ چند سالوں سے آگ بھڑکنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ سسکیو کا علاقہ بڑے جنگلات پر مشتمل ہے جبکہ یہاں آبادی قدرے کم ہے۔ سال 2014 میں سسکیو کاو¿نٹی کے علاقے ویڈ میں 150 سے زیادہ عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہو گئی تھیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ یعنی زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے سے موسم میں شدت پیدا ہو رہی ہے۔