کیف، 25 اگست (یو این آئی) یوکرین کے یومِ آزادی کے موقع پر روسی فوج نے یوکرین کے ریلوے اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک، اور 50 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کیف میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مشرقی یوکرین میں ایک روسی میزائل حملے میں 22 شہری ہلاک اور ایک مسافر ٹرین کو آگ لگ گئی۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے جذباتی وڈیو خطاب میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی راکٹ مشرقی یوکرین میں ٹرین سے ٹکرائے ، انھوں نے کہا روس کے حملے نے یوکرین کو دربارہ جنم دیا ہے ، ہم روسی فوج کو یوکرین سے مکمل طور پر نکال دیں گے ۔دوسری طرف یوکرین کے یومِ آزادی پر دارلحکومت کیف سمیت دیگر شہروں میں کرفیو نافذ رہا، ہر قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد رہی، جب کہ امریکا، یونان، برطانیہ، جرمنی، بیلجیم اور کینیڈا میں یوکرین کے یومِ آزدی پر شہریوں نے ریلیاں نکالیں اور روس کی یوکرین میں کارروائی کی شدید مخالفت کی۔بدھ کو دیر گئے اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ راکٹ مشرقی یوکرین میں ڈونیٹسک سے تقریباً 145 کلومیٹر (90 میل) مغرب میں واقع چیپلین قصبے کے ایک اسٹیشن پر ایک ٹرین سے ٹکرائے