Daily Aftab
5 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

روس کا امریکہ کے نام سخت پیغام

by Online Desk
13 اگست 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اثاثے ضبط کیے گئے تو امریکہ کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینگے
ماسکو: ۳۱ اگست (ایجنسیز) روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکا سے متعلق محکمہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کیے جانے کی صورت میں واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے دوطرفہ تعلقات مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔ روس کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات اس وقت سے بہت زیادہ خراب ہو گئے ہیں جب سے ماسکو نے 24 فروری کو ہزاروں فوجی یوکرین میں بھیجے اور اسے خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا۔ روس کے اس اقدام کے جواب میں مغربی ممالک نے ماسکو پر ایسی معاشی، مالی اور سفارتی پابندیاں عائد کیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ان پابندیوں میں روس کے تقریباً سونے اور زرمبادلہ کے نصف ذخائر کو منجمد کرنا بھی شامل ہے جن مالیت 24 فروری سے قبل 640 ارب ڈالر کے قریب تھی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل سمیت اہم مغربی حکام مستقبل میں یوکرین کی تعمیر نو کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے منجمد اثاثوں کو ضبط کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔ الیگزینڈر ڈارچیف نے ایک انٹرویو کے دوران نیوز ایجنسی ‘تاس’ کو بتایا کہ ہم امریکیوں کو اس طرح کے اقدامات کے تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہیں جس سے دو طرفہ تعلقات مستقل طور پر متاثر ہوں گے جو امریکا اور ہمارے دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ کے مطابق امریکا اور اس کے یورپی اتحادی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ تعلقات رکھنے والے دولت مند افراد کے 30 ارب ڈالر کے اثاثے بھی منجمد کرچکے ہیں، ان منجمد کیے گئے اثاثوں میں ان روسی افراد کی کشتیاں، ہیلی کاپٹر، گھر، پلازے اور قیمتی تخلیقی اشیا شامل ہیں۔ جولائی میں سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ یوکرین میں جاری ماسکو کے اقدامات کے جواب میں دباو¿ ڈالنے کے لیے امریکی محکمہ انصاف کانگریس سے روسی امرا کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے لیے مزید وسیع اختیار طلب کر رہا ہے۔ الیگزینڈر ڈارچیف نے مزید کہا کہ روس نے امریکا کو متنبہ کر دیا ہے کہ اگر روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے اور پھر یہ تعلقات ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔ یوکرین کی صورت حال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے الیگزینڈر ڈارچیف نے کہا کہ کیف پر امریکی اثر و رسوخ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ امریکا تنازع میں براہ راست فریق بنتا جا رہا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ
بین اقوامی

روس کا امریکہ کے نام سخت پیغام

13 اگست 2022
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(تمباکو نوشی سے پرہیز لازمی)

29 مئی 2024
’غریب اور نادار خاندانوں کے جذبات کا احترامکرتے ہوئے افطار کے دسترخوانوں اور کھانوں کی تصویریں شیئر نہ کریں۔ ذی حس طبقہ کی اپیل
ادارتی

’غریب اور نادار خاندانوں کے جذبات کا احترام
کرتے ہوئے افطار کے دسترخوانوں اور کھانوں کی تصویریں شیئر نہ کریں۔ ذی حس طبقہ کی اپیل

27 مارچ 2023
دیوی کی زمین پر خواتین غیر محفوظ
ادارتی

دیوی کی زمین پر خواتین غیر محفوظ

23 جون 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d