Daily Aftab
19 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

by Online Desk
13 اگست 2022
A A
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حالت تشویشناک ، کچھ بھی بولنے سے قاصر، گردن پر چھری کے واضح زخم
واشنگٹن: ۳۱ اگست (ایجنسیز) متنازع اور توہین آمیز تحریروں کی وجہ سے قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنےوالے بھارتی نژاد برطانوی مصنف سلمان ر±شدی قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔ امریکی ریاست نیو یارک میں ایک ادبی تقریب کے دوران ایک مشتبہ شخص نے سلمان ر±شدی کی گردن میں چھری گھونپ دی جس کے بعد ان کی ہنگامی بنیادوں پر سرجری کی گئی۔ پولیس نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے اسٹیج پر دھاوا بولا اور سلمان رشدی اور انٹرویو لینے والے پر حملہ کر دیا، مصنف کی گردن پر چھری کے واضح زخم آئے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کئی گھنٹے کی سرجری کے بعد سلمان ر±شدی اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کچھ بھی بولنے سے قاصر ہیں۔ ان کی کتابوں کے ایجنٹ نے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھی خبر نہیں ہے، سلمان رشدی ممکنہ طور پر ایک آنکھ گنوا بیٹھیں گے، ان کی رگوں میں ہونے والا زخم بہت شدید ہے اور ان کے جگر میں چاقو مارا گیا جس سے اسے نقصان پہنچا ہے۔ حاضرین میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ ایک شخص نے نجانے کہاں سے یکدم اسٹیج پر آ کر سلمان ر±شدی پر حملہ کردیا اور ان کے سینے اور گردن پر پے درپے وار کرنے لگا۔ لیکچر میں شرکت کرنے والے ایک عینی شاہد کے مطابق اس شخص کے حملے کے بعد سلمان ر±شدی فرش پر گر گئے اور پھر انہیں لوگوں کے ایک چھوٹے سے گروپ نے گھیر لیا جنہوں نے ان کی ٹانگیں اٹھا رکھی تھیں جس کا مقصد ان کے جسم کے اوپری حصے میں زیادہ سے زیادہ خون بھیجنا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ چوتکوا انسٹی ٹیوشن میں تقریب کے لیے تعینات ایک ریاستی دستے نے اس جگہ سے حملہ آور کو گرفتار کر لیا جہاں سے سلمان رشدی تقریر کرنے والے تھے جبکہ انٹرویو لینے والے کے سر پر چوٹ آئی۔ پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت یا حملے کے کسی ممکنہ مقصد کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ سوشل میڈیا فوٹیج میں لوگوں کو برطانوی مصنف کی مدد اور ہنگامی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ سلمان رشدی کو دراصل 1988 میں ریلیز ہونے والے ان کے چوتھے ناول ’شیطانی آیات‘ کی وجہ سے متنازع لکھاری کہا جاتا ہے اور اسی کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں۔ ان کی مذکورہ کتاب پر مسلمان ممالک میں پابندی لگا دی گئی تھی بلکہ کئی ممالک کے علما ان پر فتوے بھی صادر کر دیے تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ غیر ضروری اور نامناسب تھا: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ کے گھر کی تلاشی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹی لیٹر پر منتقل
بین اقوامی

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

13 اگست 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(کشمیر کا ثقافتی ورثہ ہمارا سب سے بڑا اثا ثہ)

15 فروری 2023
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
فوجی سربراہ منوج مکند نروانے کا اسرائیل کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ
تازہ ترین خبریں

فوجی سربراہ منوج مکند نروانے کا اسرائیل کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d