Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

سعودی عرب کا تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

by Online Desk
15 جولائی 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اسرائیل سے آنے اور جانےوالی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار، امریکی صدر کا خیر مقدم
ریاض: ۵۱ جولائی (ایجنسیز) سعودی عرب نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے کھول دے گا، جس سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا امریکی صدر جو بائیڈن نے خیرمقدم کیا ہے جو آج دورے کیلئے اسرائیل سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول ہوائی جہاز کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔ جی اے سی اے نے بیان میں مزید کہا کہ یہ فیصلہ 3 براعظموں کو جوڑنے والے عالمی مرکز کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی فضائی رابطے کو بڑھانے کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔ اسرائیل سے آنے اور جانے والی چند فلائٹس کا سعودی عرب کی فضائی حدود سے نہ گزرنا پروازوں کے دورانیے میں اضافے اور ایندھن کے زائد استعمال کا سبب بن رہا تھا۔ وائٹ ہاو¿س کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے ایک زیادہ مربوط، مستحکم اور محفوظ خطے کی راہ ہموار کرتا ہے جو کہ امریکا، امریکی عوام اور اسرائیل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بہت ضروری ہے’۔ قبل ازیں گزشتہ روز ایک امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ سعودی عرب جلد ہی اسرائیلی ایئر لائنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی فضائی حدود تک رسائی دے گا اور مکہ مکرمہ میں ہر سال حج کے لیے آنے والے مسلمانوں کے لیے اسرائیل سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
حادثے میں مرنے والے مزدور کے لواحقین کو انصاف میں تاخیر

غیر شادی شدہ خواتین کو اسقاط حمل کی اجازت نہیں

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کووڈ 19کی عالمی وبائی بیماری کے دو برس بعد بھارت نے بین الاقوامی پروزیں شروع کردی ہیں
بین اقوامی

سعودی عرب کا تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

15 جولائی 2022
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d