سعودی عرب اور افغانستان میں امریکی کردار کو محدود کرنے کا بل منظورکرلیا گیا
واشنگٹن، ۵۱جولائی (یو این آئی) امریکہ نے دنیا میں اپنے کردار کو محدود کرنے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے رواں ہفتے 2023 کے لیے قومی دفاعی بل منظور کرلیا جس کے تحت محکمہ دفاع کے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی انسانی امداد اور کرنسی کی ترسیل کو م¶ثر طریقے سے ختم کردیا جائے گا۔ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایوان کی اپروپریئشنز کمیٹی نے رواں ہفتے کے شروع میں مالی سال 2023 کے دفاعی بل کو 26 کے مقابلے میں 32 ووٹوں سے منظور کیا تھا۔یہ بل کیوبا میں موجود حراستی مرکز گوانتاناموبے کو بھی بند کرتا ہے اور یمن میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کو محدود کرتا ہے ۔ڈیموکریٹک قانون سازوں نے اس دفاعی بل میں متعدد ترامیم متعارف کروائی ہیں، متعارف کرائی گئی ترامیم کا مقصد سعودی عرب کی فوجی مدد کو محدود کرنا ہے جبکہ سعودی عرب، امریکی ہتھیاروں کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے ۔متعارف کرائے گئے یہ اقدامات یمن کی خانہ جنگی میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی حدود قائم کریں گے اور انسانی حقوق سے متعلق خدشات پر کانگریس کی تشویش کو نمایاں کریں گے ۔متعارف کرائی گئی ترامیم کی ایک شق میں 2018 میں سعودی صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کا بھی ذکر ہے ۔یہ دفاعی بل امریکی قانون سازوں کی یوکرین میں روسی مداخلت کو ختم کرنے کے لیے طویل مدتی امریکی کوششوں کی حمایت پر بھی زور دیتا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی سیکیورٹی امداد میں یوکرینی افواج اور قومی سلامتی کے دستوں کو تربیت، سازوسامان، ہتھیار، خدمات، تنخواہیں، وظائف اور انٹیلی جنس سپورٹ کے وسائل شامل ہیں۔