بیجنگ: ۸ اپریل (یو این آئی/ڑنہوا) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1540 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے یہاں بتایا کہ جمعرات کو رپورٹ ہونے والے مقامی تصدیق شدہ کیسز میں سے شنگھائی میں 824، جِلِن میں 617، فوجیان میں 20 اور جیانگ سو میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ باقی کیسز صوبائی سطح کے 16 علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اس دوران باہر سے آنے والے لوگوں کے 36 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ ملک میں 22648 نئے غیر علامتی کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 22561 مقامی اور 87 باہر سے ہیں۔شنگھائی میں 20398 اور جِلِن میں 1649 غیر علامتی کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔