ADVERTISEMENT
کینبرا(یو این آئی/ اسپوتنک) آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اتوار کو کہا کہ یورپ میں نیٹو اتحادیوں کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرائیں گے۔ دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق مسٹرموریسن نے کہا کہ میں نے ابھی وزیر دفاع پیٹرڈٹن سے بات کی ہے اور ہم اپنے نیٹو اتحادیوں، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے جمعے کے روزجس فوجی امداد کا اعلان کیا تھا اس کو وسعت دینے کا نیٹو بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی امداد فراہم کر رہے ہیں اور ہم ان کے کام میں ان کی امداد کریں گے۔
ADVERTISEMENT