ADVERTISEMENT
ویانا(یواین آئی/ ڑنہوا) مغربی آسٹریا میں 24 گھنٹوں کے دوران تین الگ الگ برفانی تودے گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعات جمعہ اور ہفتہ کو ورارلبرگ اور ریاست ٹائرول میں پیش آئے۔ پولیس کے مطابق آسٹریا-سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے چار سویڈش اسکائیرز اور ان کا آسٹرین گائیڈ ہلاک ہوگئے۔ حکام نے ہفتہ اور اتوار کو مزید برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ADVERTISEMENT