ADVERTISEMENT
نیویارک(یواین آئی/ڑنہوا) امریکہ میں صدر جو بائیڈن کے ابھی تک کے دور اقتدار کے تجربہ کے تعلقات میں ہوئے ایک سروے کے مطابق آدھے امریکی صدر جو بائیڈن کے دور اقتدار سے مایوس ہیں۔ سی بی ایس نیوز /یوگوو کے ذریعہ جاری سروے کے مطابق 50 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پہلے سال کے دور اقتدار نے انہیں مایوس کیا ہے۔ سروے کے مطابق 65 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے افراط زر پر مناسب توجہ مرکوز نہیں کیا ہے،جبکہ 58 فیصد کا ماننا ہے کہ انہیں معیشت کو ترجیح دینی چاہئے تھی۔
ADVERTISEMENT