ADVERTISEMENT
بیجنگ (یواین آئی/ڑنہوا) چین میں مقامی لوگوں کے رابطے میں آنے سے کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے 127 نئے معاملے سامنے آئے۔ قومی صحت کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ صحت کمیشن نے بتایا کہ پیر کو نئے معاملوں میں سے 102 معاملے ہنان،تیانجن سے 18،گوانگڈونگ سے پانچ، بیجنگ اور شانکسی میں ایک ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کمیشن کے مطابق نو صوبائی سطح کے علاقوں میں 44 نئے معاملے غیر ملکوں سے آئے ہوئے لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق،شنگھائی میں مین لینڈ کے باہر سے آنے والے تین نئے مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں اورراحت کی بات یہ ہے کورونا کی وبا سے اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔
ADVERTISEMENT