سول(یو این آئی/ا سپوتنک) جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے پیر کو کہا کہ چین، شمالی کوریا اور امریکہ نے اصولی طور پر کوریائی ممالک کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔مسٹر مون نے کینبرا میں آسٹریلیائی کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ دو طرفہ مذاکرے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین، شمالی کوریا اور امریکہ نے اصولی طور پر کوریائی ممالک کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ آسٹریلیا نے بھی اعلامیہ میں کوریائی حکومت اور متعلقہ فریقوں کی طرف سے امن معاہدے کی حمایت کی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اصولی طور پر ہر کوئی اس اعلان سے متفق ہے ’۔مسٹر مون نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا، امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرہ شروع ہونا ضروری ہے ۔














