نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اوبر، اولا، زوماٹو جیسی ’ایپ‘ پر مبنی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو’سوشل سکیورٹی‘ کے التزامات کے تحت مدد کرنے کی استدعا کرنے والی عرضی پر پیر کو مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ۔جسٹس ناگیشور را¶ کی سربراہی والی بینچ نے ‘انڈین فیڈریشن آف ایپ بیسڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ۔سینئر وکیل اندرا جیسنگ اور گایتری سنگھ نے سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ایپ سے جڑ کر کام کرنے والے ورکرورں کو حکومت کی سوشل سکیورٹی اسکیم کا فائدہ نہیں مل رہا ہے ۔ دلیل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوبر، اولا، زوماٹو، سوئگی جیسی ایپ پر مبنی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو منظم یا غیر منظم کسی بھی دائرے میں نہیں رکھا گیا، نہ ہی انہیں سماجی تحفظ کے تحت کسی قسم کی مدد دی جا رہی ہے ۔ سماعت کے دوران گزشتہ سال پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کئے گئے سوشل سیکورٹی کوڈ 2020 کا حوالہ دیا گیا، جسے میں ایسے ورکرز کی مدد کرنے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔