ماسکو(یو این آئی/ اسپوتنک) روس کے گیملیا ریسرچ سنٹر برائے ایپیڈیمولوجی اینڈ مائیکرو بایولوجی کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گنٹسبرگ نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون بالآخر ڈیلٹا ویرینٹ کی جگہ لے سکتی ہے ۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی اومیکرون کی گرفت میں آچکا ہے ۔مسٹر گنٹسبرگ نے کہا“ایسی اطلاعات ہیں کہ اومیکرون تیزی سے جنوبی افریقہ میں ڈیلٹا ویرینٹ کی جگہ لے رہا ہے ۔ اس لیے سب کچھ ممکن ہے ۔”انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کے خلاف روسی ویکسین اسپوتنک V کی تاثیر کا دس دنوں میں تجربہ کرلیا جائے گا۔انہوں نے نومبر کے آخر میں کہا تھا کہ موجودہ ویکسین کو تبدیل کرنے کا کوئی بھی فیصلہ اومیکرون پرمکمل ڈیٹا دستیاب ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو نئی ویکسین کی تیاری میں دس دن سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا اور ریگولیٹری عمل میں 45 دن سے ڈھائی ماہ لگیں گے ۔