لندن(یواین آئی) برطابیہ میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے ، اور اس نئے ویرینٹ اومیکرون کے مجموعی کیسز کی تعداد اس ملک میں 3 ہزار 137 ہوگئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے پھیلاو¿ میں اضافہ کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے ، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاو¿بہت زیادہ ہے ۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومیکرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ، اومیکرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبا میں ویکسین کم موثر ثابت ہورہی ہے اور اس کے بجائے بوسٹر ڈوز زیادہ اثر دار ہے ۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے اومیکرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کیا ہے برطانوی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی، 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے ۔بورس جانسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ، اومیکرون کی بڑی لہر آرہی ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ اب ہمیں اس نئے ویرینٹ کے خلاف جنگ میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ۔ یہ واضح ہوگیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہمیں موثر تحفظ دینے کے لئے کافی نہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلد بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی۔ انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ بھی قائم کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومیکرون کے پھیلاو¿ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کردیا گیا۔ویکسی نیشن سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ بیماری کے خلاف تیسری بوسٹر ویکسین تحفظ فراہم کرتی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، یہاں مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔ اومیکرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ، اومی کرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے ۔














