دلوتی(تنزانیہ )/چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو تنزانیہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج دلوتی کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں ہندوستانی فوجی تربیتی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق آر می چیفنے تنزانیہ میں ہندوستانی فوجی تربیتی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہندوستان-تنزانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ٹیم کی طرف سے ادا کیے گئے شاندار کردار کی تعریف کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آرمی چیفمنوج پانڈے 2 سے 5 اکتوبر تک تنزانیہ کے سرکاری دورے پر تھے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو تقویت ملی۔ اپنے دورے کے دوران، سی او اے ایس نے میجر جنرل ولبرٹ آگسٹین ایبوج کمانڈنٹ اور فیکلٹی سے بھی ملاقات کی اور دونوں افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے منگلکو آرمی چیف نے تنزانیہ کے نیشنل ڈیفنس کالج میں فیکلٹی سے ‘ موجودہ سیکیورٹی کا منظر نامہ اور دو طرفہ تعاون کے ذریعے مشترکہ کوششوں کی ضرورت’ پر بھی خطاب کیا۔ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات مضبوط اور پروان چڑھ رہے ہیں۔ اکتوبر 2003 میں دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط نے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔ وزارت دفاع نے ایک سرکاری ریلیز میں بتایا کہ اس سال 28-29 جون کو اروشا، تنزانیہ میں منعقدہ ہندوستان-تنزانیہ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی دوسری میٹنگ کے ذریعے اس تعاون پر مزید زور دیا گیا۔ سی او اے ایس جنرل منوج پانڈے نے پیر کو تنزانیہ کے وزیر دفاع اسٹریگومینا لارنس ٹیکس اور چیف آف ڈیفنس فورس جنرل جیکب جان مکونڈا سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے اور ہندوستان اور تنزانیہ کی فوجوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔