بیجنگ/۔چین کے خارجہ ترجمان نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں چینی جنگی بحری جہاز کا امریکی ڈسٹرائر سے تصادم کے دوران کی گئی چال مکمل طور پر معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور "محفوظ” تھی۔ وزارت نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا ۔امریکی بحریہ نے اتوار کے روز آبنائے تائیوان میں ایک "غیر محفوظ تعامل” کی ویڈیو جاری کی، جس میں چینی جنگی بحری جہاز نے ہفتے کے روز آبنائے تائیوان میں امریکی بحری جہاز کے سامنے عبور کیا۔ اس سے پہلےچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو کہا کہ چین کو بدنام کرنے اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔وانگ نے یہ ریمارکس ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے اتوار کے روز 23 افراد کو حراست میں لینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا اور اقوام متحدہ نے کہا کہ یہ حراستوں سے "خوفزدہ” ہے۔














