جیمز بانڈ اسٹار ڈینیئل کریک کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا۔ہالی ووڈ اداکار ڈینیئل کریگ کو اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا، ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی 2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے۔واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کررہے ہیں، کریگ صرف 007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکار ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ڈینیئل کریگ کا ستارہ راجر مور کے ساتھ رکھا گیا ہے جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے، جیمز بانڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا اعزاز کی بات ہے۔ستارے کی نقاب کشائی سے قبل کریگ کا کہنا تھا کہ مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔