لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہری ہلاکتوں پر سخت برہمی اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والے عام شہریوں کے اہلخانہ کے ساتھ میں دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری اور 130کروڑ لوگوں کی ہمدردی ان کے ساتھ ہے اور اس دکھ کی گڑھی میں ہم آپ کے ساتھ کاندھا سے کاندھا ملاکر ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں آپ کو بھروسہ دیتا ہوں کہ جو بھی ان ہلاکتوں کے پیچھے ہے ان کو بخشا نہیں جائے گا۔ اور امن کے دشمن ان عناصر کو جلد ہی اس کی قیمت چکانی ہوگی ۔ بے گناہوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا جب تک حساب نہیں لیا جائے گا تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ایل جی موصوف نے مزید کہا کہ انتہاپسندوں کے سرپرستوں سے بھی میں کہنا چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی ، اور امن کی بحالی کی کوششوں کو سبوتاز نہیں کرنے دیا جائے گا اور ان کی یہ کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے دو برسوں میں جموں کشمیر میں ترقی کی نئی اُونچائی پڑوسی ملک اور اُس کے چند انتہاپسند حمایتیوں کو برداشت نہیں ہورہی ہے ۔ آج جموں کشمیر کا نوجوان ترقی چاہتا ہے ۔ دہائیوں بعد نئے سپنوں کے ساتھ ، نئے رول ماڈل اب جموں کشمیر کے نوجوانوں کے سامنے ہے ۔ ہر ایک ضلع ، ہر ایک شہری تاریخ کو بھول کر اب نئی راہ کی طرف چل رہا ہے ۔ جولائی میں 10.5لاکھ ٹورسٹ جموں کشمیر آئے تھے ۔ جولائی میں 11.28لاکھ اور ستمبر میں یہ شرح سوا12لاکھ سے اُوپر ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بڑی بڑی انڈسٹریز یہاں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے ۔ یہ بات اُس پار بیٹھے انتہاپسندوں کے سرغنوں اور یہاں موجود اُن کے کچھ مدد گاروں کو راس نہیں آرہی ہے ۔ وہ نہیں چاہتے یہاں امن اور سکون آئے ۔ اسلئے میں جموں کشمیر کے دانشوروں سے بھی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایک جُٹ ہوکر ہی ہم انسانیت کے سب سے بڑے دشمن انتہاپسند کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ جموں کشمیر کے سوا کروڑ شہریوں کی حفاظت ہماری حفاظتی ایجنسیوں کا فرض ہے اور میں سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس میں کوئی کمی نہیں ہونی دی جائے گی اور ہر ایک جان کی حفاظت ہمارا فرض منصبی ہے اور ہم آپ کو اس کا بھروسہ دیتے ہیں ۔ میں پورے ملک اور جموں کشمیر کے سوا کروڑ شہریوں کو پر سے یقین دلاتا ہوں کہ انتہاپسندوں اور ان کے پناہ گاروں کو بخشا نہیں جائے گا ۔ سنتوں ، فقیروں کی اس سرزمین سے انہتا پسندی کو جڈ سے اُکھاڑ کر ہی ہم دم لیں گے ۔ اب یہ طے ہے کہ جس ترقی کو راستے پر جموں کشمیر چل پڑا ہے وہ سفر رکنے والا نہیں ہے ۔ جموں کشمیر کے ہر ایک شہری کے سپنے کو پور اکرنے کے لئے ہم وعدہ بند ہیں۔ سبھی لوگ بے خوف ہوکر زندگی گزار سکیں ، اس کے لئے زندگی کے ہر شعبے ، ہر پل ، ہم پوری شدت سے کام کریں گے ۔ میں ایک بار پھر سے سبھی پریواروں کے ساتھ اپنی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں ۔