دونوں ممالک کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے ۔ انتو نیو گٹرس
سرینگر/14دسمبر/اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی دور کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوںنے دونوں ممالک کے سربراہاںپر زور دیاہے کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور الزامات وجوابی الزامات کے بیانوںسے گریز کریں۔ انہوںنے کہاکہ سرحدی کشیدگی پر انکی نظر ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کے ترجمان Stéphane Dujarricنے پریس بریفنگ کے دوران اس معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ Stéphane Dujarric نے کہا کہ انہوں نے یہ رپورٹ دیکھے ہیں ، انہوں نے کشیدگی کو ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس علاقے میں کشیدگی نہ بڑھے۔ جمعہ کے روز اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں بھارت اور چین کی فوجیوں کے درمیان محاذ آرائی کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔ اس محاذ آرائی کے دوران دونوں ملکوں کے اہلکاروں کو ہلکی چوٹیں بھی آئی تھیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ک انتونیو گٹرس نے بھارت اور چین کے مابین سرحدی کشیدگی کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ معاملہ باہمی طورپر بھی حل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سرحدی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی نظر ہے اور اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کےلئے بھی تیار ہے ۔