جموںو کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ جموںو کشمیر یوٹی میں حالات بہت ہی اچھے ہیں اور بھی مزید بہتر ہونے کی امید ہے جبکہ دنووں خطوں میں امن و امان کا ماحول ہے ۔انہوں نے کہا پولیس اور فورسز کو اس بات کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے کہ فورسز کی طرف کسی بھی قسم کی زیادتی نہ ہوں ۔دلباغ سنگھ نے بتایا جو لوگ یہاں ہڑتال،پتھراو کے علاوہ سکولوں اور کالجوںکو بطند کرواتے تھے تاہم اب یہاں کے بچے بہتر طریقے سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ کچھ مختلف محکموں میں نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے بدھ کے روز کہاکہ یوٹی میں اس وقت امن و امان کا ماحول ہے اور کسی کو بھی پ±ر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا حالات بہت ہی اچھے ہیں جو اور بھی بہتر ہو سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک جموں وکشمیر ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز پونچھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ا±ن کے مطابق ہمسایہ ملک جموں وکشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیوں نے امسال متعدد منصوبوں کو ناکام بنایا۔ڈی جی پی نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے اس کے لئے فورسز اور پولیس کی جانب سے یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے انہوں نے کہا کسی بھی جگہ عوام کو پولیس یا فورسز سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔دلباغ سنگھ نے بتایا کسی کو روز مرہ کی زندگی میں کوئی دوسرا آدمد خلل نہ ڈالے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے اورزمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔جہاں تک کہ ہڑتالوں ،بند،سکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کا سلسلہ جو ہوتا تھا وہ مکمل طوت ختم ہوا ہے بچے آزاد ماحول میں بنا کسی رکاروٹ کے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔اور میں سمجھتا ہوں کہ جموں اور کشمیر حالات پر امن ہے اور تیزی کے ساتھ بہتر ہوئے ۔پونچھ راجوری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا تخریبی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا پونچھ اور راجوری کے سرحد ہمارے ہمسائیہ ملک کے ساتھ ہے اور اس کے چلتے ان کی ناپاک کارروائیوں کو کسی نہ کسی طریقے انجام دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا اس سال بھی کئی کامیاب آپریشن انجام دئے گئے ہیں اور ہر ایک کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جموں وکشمیر میں اپنے منصوبوں کو پھر سے عملانے کی خاطرکوششوں میں مصروف ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر پر خصوصی نظر گزر رکھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا :’ پاکستان ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے لیکن سرحدوں پر تعینات افواج نے ہمسایہ ملک کے منصوبوں کو ناکا بنایا ہے‘۔اور آئندہ بھی اس قسم کی کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔