ADVERTISEMENT
سعودی عرب میں رہنے والے ایک ہندوستانی شخص نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے انہیں کووی شیلڈ لگوانے کی اجازت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ عرضی گزار نے کوویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں لیکن سعودی حکومت کوویکسین کو تسلیم نہیں کرتی اور اسے سعودی عرب واپس لوٹنا ہے۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
ADVERTISEMENT